0

لاک ڈاؤن کے دوران پابندیوں سے متعلق کمشنر کراچی کا نوٹیفکیشن

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران عائد پابندیوں سے متعلق کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ‎تمام ڈپٹی کمشنرز کو پابندیوں پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گھروں سے نکلنے والے شہری ماسک استعمال کرنے کے پابند ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ‎تندور اور بیکریوں کو کام کر نے کی اجازت دے دی گئی، تندور صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھولے جائیں گے۔ریسٹورنٹس کو ہوم ڈیلیوری کے لئے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کھولا جاسکے گا، ‎کام کرنے والے ملازم کے لئے لازمی ہوگا کہ کام سے قبل چیک کیا جائے، مالکان کام کی جگہوں کو جراثیم سے پاک رکھنے کے رکھنے کے اقدامات کریں۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مالکان ‎یقینی بنائیں کہ کام کر نے والوں کے درمیان سماجی فاصلہ قائم ہو، مالکان ماسک، سینیٹائزر، صابن فراہم کرنے کے پابند ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں