0

کروناکی تباہی اوررمضان المبارک کی آمدآمد۔۔!! حکومت نے پسی اور مجبور عوام کیلئے شاندار اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کرونا وائرس کا بحران ملک میں جاری ہے اور ملکی معیشت بھی خستہ حالی کا شکار ہے ، جبکہ مضان المبارک کی آمد آمد ہے ۔ حکومت نے رمضان المبارک کے مقدس ما ہ میں ملکی معیشت کی حالات خرابی کے باوجود اپنی عوام کی بہتری کیلئے اہم فیصلہ کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں وفاقی حکومت نے عوام کیساتھ ساتھ کاروباری طبقے کیلئے بھی ریلیف پیکج دینے کا اعلان کیا ہے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پرچون فروش تاجروں کو بھی مراعاتی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے عوام سمیت ریٹیلرز کیلئے مراعاتی پیکیج کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی کا قیام کر دیا ہے ۔ کمیٹی میں خزانہ ڈویژن، ایف بی آر، رٹیلیرز ایسوسی ایشن عہدیدار اور تاجروں کے نمائندوں پر شامل ہونگے۔ کمیٹی پرچون فروش تاجروں کیلئے مراعات پیکج جلد تیار کرے گی ۔مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ کہ کرونا وائرس کی وجہ سے صورتحال کی وجہ سے ریٹیل سیکٹر میں بھی اس سال منفی گروتھ کا امکان ہے ۔ انہی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ریٹیلرز کو ٹیکسوں میں رعایت دی جائے گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی جی ڈی پی میں 18 فیصد حصہ ہے جس سے ملک کی 16 فیصد افرادی قوت کوروزگار فراہم کرتا ہے۔ ایف بی آر کے سسٹم سے جڑے ریٹیلرز طبقے کو ٹیکسوں میں خصوصی رعایت دی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں