سرینا ولیمز نے روجر فیڈرر کا چیلنج پورا کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے سوئس اسٹار روجر فیڈرر کا گھر پر ٹینس ڈرل کا چیلنج پورا کر دکھایا۔چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کی عالمی وبا نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ اس جان لیوا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جہاں دنیا بھر میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کا کہا جا رہا ہے وہیں پاکستان سمیت کئی ممالک لاک ڈاؤن ہیں۔لاک ڈاؤن کی ایسی ہی صورتحال میں کھلاڑیوں نے بھی گھروں میں تنہائی اختیار کرلی ہے اور قرنطینہ میں جانے کے بعد ناصرف خود کو فٹ رکھنے میں مصروف ہیں بلکہ میدان کے بجائے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو مختلف چیلنج بھی دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔امریکا کی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے بھی سوئس ٹینس اسٹار روجر فیڈرر کا وال ٹینس ڈرل چیلنج ناصرف قبول کیا بلکہ شاندار انداز میں پورا کر دکھایا جبکہ سرینا ولیمز نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ وہ جس ٹینس سے یہ چیلنج پورا کر رہی ہیں انہیں روجر فیڈرر نے ہی دیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں