0

لیجنڈ فٹبالر نارمن ہنٹر کورونا سے چل بسے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انگلینڈ کے لیجنڈ فٹبالر نارمن ہنٹر 76 سال کی عمر میں عالمی وبا جان لیوا کورونا وائرس سے چل بسے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 76 سال کے نارمن ہنٹر ایک ہفتے قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، نارمن ہنٹر 1966 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے فاتح ٹیم کے رکن تھے۔نارمن ہنٹر نے 15 سال کے فٹبال کریئرمیں 726 میچز کھیلے، نارمن ہنٹر نے لیڈز یونائیٹڈ کی جانب سے 540 میچز میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 لاکھ 842 ہزار 681 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 46 ہزار 898 ہو گئیں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں