فریحہ الطاف نے ایمان علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف ڈیزائنر فریحہ الطاف نے ایمان علی کو نئی ماڈلز کے حوالے سے متناز بیان دینے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایمان علی لے کچھ روز قبل عفت عمر کے شو میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے فیشن انڈسٹری میں قدم رکھنے والے نئے چہروں کے حوالے سے متنازع بیان میں کہا تھا کہ نئی ماڈلز میں نہ کوئی ماڈلنگ کا طریقہ ہے اور نہ ہی ان لوگوں کے پاس معلومات عامہ ہے۔ایمان علی کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید دیکھنے میں آئی یہاں تک کہ انڈسٹری کی نامور شخصیات نے بھی ایمان علی کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا یہی وجہ ہے کہ معروف فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف بھی خاموش نہ رہیں، انہوں نے بھی اداکارہ کے بیان کو پروپیگنڈا قرار دے دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں