0

شدید بارشیں اور سخت ژالہ باری۔۔!! مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل، محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سُنا دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ چند گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔جس کے مطابق آج رات سے پاکستان میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔ ہواؤں کا یہ سلسلہ کل ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا گا اور یہ سلسلہ پیر تک بالائی علاقوں میں موجود رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے نتیجے میں جمعہ، ہفتہ اور پیر کے روز خیبر پختونخوا،پنجاب،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواؤں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے اور اس دوران بعض مقامات ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔جبکہ آج رات اور کل بلوچستان اور پنجاب کے کئی اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، شمال مغربی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، کوئٹہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ اس دوران خیبرپختونخوا میں کالام 46، مالم جبہ 38، سیدوشریف 33، چترال 31، دیر (زیریں 30،بالائی 22 )، پاراچنار، میرکھانی 17، پشاور (سٹی 17، ایئر پورٹ10)، کاکول 14، بالاکوٹ13، بنوں 10، پٹن 04، گلگت بلتستان میں استور 24، گلگت 12، سکردو 08، بونجی 06، گو پس 03، چلاس 02، پنجاب میں مری 22، اسلام آباد میں (زیروپوائنٹ 06، سید پور 04، بوکرہ 03، گولڑہ، ایئر پورٹ 01)، کشمیر میں گڑ ھی دوپٹہ 09، مظفرآباد 08، راولاکوٹ 06 جبکہ بلوچستان میں کوئٹہ کے مقام پر ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر 42، سکرنڈ اور چھور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں