0

”نسیم شاہ تمام فاسٹ باؤلرز میں سے سب سے جلدی کامیاب ہو گا کیونکہ۔۔۔“ محمد عامر نے مداحوں کو خوش کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر نے دعویٰ کیا ہے کہ نسیم شاہ تمام نوجوان فاسٹ باؤلرز سے کہیں زیادہ جلدی کامیابی کی سیڑھیاں چڑھے گا۔تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے دعویٰ کیا کہ نسیم شاہ کی لینتھ انہیں دیگر نوجوان باؤلرز محمد حسین، موسیٰ خان اور حارث رؤف سے ممتاز کرتی ہے حالانکہ ان تمام باؤلرز کی رفتار بھی کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”میرا ماننا ہے کہ نسیم شاہ دیگر تمام نوجوان قومی باؤلرز سے جلدی کامیاب ہو گا کیونکہ اس کی رفتار تو دیگر باؤلرز جیس ہے لیکن اس کی لینتھ بہت زبردست ہے جو ان کے باؤلنگ ایکشن کیساتھ بھی خوب مطابقت رکھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ گیند کو بلندی پر لاتے ہیں۔“انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں نامکمل ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ”وہ بہت اچھا کھیل رہا ہے لیکن اسے ابھی مزید وقت درکار ہو گا جبکہ اسے اپنی ویری ایشنز پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں