چینی سمارٹ فون کمپنی ٹیکنو موبائل کا ائیرلنک کیساتھ معاہدہ طے پا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف چائنیز سمارٹ فون مینوفیکچرنگ کمپنی ٹیکنو موبائلز نے ملک بھر میں اپنی پروڈکٹس کی دستیابی اور اپنے دائرئہ کار میں وسعت کے پیش نظر پاکستان میں ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے میں وسیع تجربہ کی حامل کمپنی ائیرلنک کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے پیر کے روز لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران دونوں کمپنیوں کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے جس کا مقصد ملک کے طول و عرض اور دُور دراز علاقوں میں ٹیکنو موبائلز کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ ٹیکنو موبائلز کیلئے Yello Stone اور United Mobilesپہلے ہی مذ کورہ کام سر انجام دے رہے ہیں لیکن ائیر لنک سے معاہدے کے بعد موبائل مارکیٹوں میں ٹیکنو کی بالادستی یقینی امر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں