چین میں کورونا وائرس کی مزید 2 ویکسینز کی آزمائش

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین کی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ویکسینز کی تیاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ویکسینز کی آزمائش جلد شروع کردی جائے گی۔ان 2 میں سے ایک ویکسین بیجنگ اور دوسری ووہان کے انسٹی ٹیوٹ آف بائیولوجیکل پروڈکٹس میں تیار کی گئی ہے۔وزارت سائنس کا کہنا ہے کہ چین اس وقت دنیا کا واحد ملک ہے جو اب تک وائرس کے خلاف 3 ویکسینز تیار کرچکا ہے اور تینوں ویکسینز اپنی ٹرائلز کے علیحدہ مرحلوں میں ہیں۔اس سے قبل پہلی ویکسین گزشتہ ماہ مارچ میں اکیڈمی آف ملٹری میڈیکل سائنسز اور ہانگ کانگ کی ایک بائیو ٹیک کمپنی نے تیار کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں