گیم سے بڑھ کر بھی زندگی میں بہت کچھ ہے، عاقب جاوید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ گیم سے بڑھ کر بھی زندگی میں بہت کچھ ہے۔پاکستان سپر لیگ ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بند اسٹیڈیمز میں کرکٹ میچز کی مخالفت کر تے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ انٹرٹینمنٹ ہے اگر کراؤڈ نہیں ہوگا تو کھیل کا کیا فائدہ ہے، کرکٹ سے بڑھ کر بھی زندگی میں اور بہت کچھ ہے، پوری دنیا سے ٹیموں کا ایک جگہ اکٹھا کرنا خطرے سے خالی نہیں ہو گا۔عاقب جاوید نےکہا ہے کہ گیند ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں جائے گا اور براڈ کاسٹرز ہوں گے ڈریسنگ رومز میں رش ہو گا، موجودہ حالات میں تو کھیل کے بارے سوچنا بھی نہیں چاہیے۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر کیسے ممکن ہوں گی ابھی تین چار ماہ کھیل کے بارے مت سوچیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حالات میں بہتری نہ آئی تو آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ممکن نہیں ہو گا۔عاقب جاوید نے کہا ہے کہ فٹنس کے حوالے سے مائنڈ سیٹ تبدیل کریں، فٹنس ٹیسٹ اچھا فیصلہ ہے یہ کسی کو سزا دینے کے لیے نہیں ہے جبکہ یویو ٹیسٹ شامل کرنا بہت ضروری نہیں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں