0

امریکا : کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 67 ہزار سے متجاوز

اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکا میں کورونا کے شکار افراد کی تعداد 6لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ34 ہزار کے قریب امریکی اب تک کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔صرف نیویارک میں سوا 2 لاکھ افراد کورونا کے مریض ہوچکے جبکہ نیوجرسی میں 75 ہزار سے زیادہ مریض ہیں۔امریکی مالیاتی جریدے بلوم برگ نے صرف نیویارک میں 4 لاکھ 75 ہزار نوکریاں ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں وبا کا بدترین دور گزر چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں