0

دنیا بھر میں کورونا کے مریض 21 لاکھ 46 ہزار سے متجاوز

اسلام آباد(نیو زڈیسک)دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کر گئی، برطانیہ ایک لاکھ سے زائد کورونا مریضوں والا چھٹا ملک بن گیا۔خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں آج 4 ہزار 617 مریض سامنے آئے جبکہ مزید 861 کا انتقال ہو گیا، اسپین میں بھی مزید 318 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ بیلجیئم میں بھی 417 افراد جان سے گئے۔نیدرلینڈز میں 181 افراد چل بسے، چین کے بعد جنوبی کوریا، آسٹریا، آسٹریلیا اور سوئٹزرلینڈ بھی کورونا وائرس پر تیزی سے قابو پانے لگا۔امریکا 33 لاکھ 45 ہزار ٹیسٹ کے ساتھ ٹیسٹنگ میں سب سے آگے، جرمنی 17 لاکھ اور روس 16 لاکھ افراد کے ٹیسٹ کرا کے کورونا کے خلاف جنگ میں بھرپور طریقے سے شریک ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ہانس کلوگ کا کہنا ہے کہ یورپ مستقل کورونا طوفان کے نشانے پر ہے، دنیا بھر میں کورونا کیسز کی نصف تعداد یورپی ممالک میں ہے، کورونا کے خلاف اقدامات میں کمی نہ کرنا ابھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ڈبلیو ایچ او کاکہنا تھا کہ یہ وقت مل کر کام کرنے کا ہے ،تمام ممالک اس وبا کے خلاف مل کر کام کریں، دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات میں سے 65 فیصد ہلاکتیں یورپی ممالک میں ہوئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں