کراچی، قرض کا تقاضا کرنے پر نوجوان قتل، ملزم گرفتار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں نوجوان کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم اویس نے قرض کا تقاضا کرنے پر عمیر پر فائرنگ کرکے اس کی جان لے لی تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرلیا گیا ہے۔مقتول نے ملزم اویس کو 2 لاکھ روپے ادھار دیئے تھے۔ مقتول عمیر رقم کا بار بار تقاضا کررہا تھا۔ملزم نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ عمیر کی رقم نہیں دے سکتا تھا اس لیے اس سے جان چھڑانے کے لیے فائرنگ کرکے اسے قتل کیا۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے سائٹ نورس چورنگی کے قریب مقتول نوجوان اویس قادری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں