کورونا، بیرون ملک سے میتیں واپس لانے کے اقدامات کر رہے ہیں، زلفی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخار ی نے کہا ہے کہ بیرون ملک کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی میتیں واپس لانے کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔زلفی بخار ی نے اوورسیز پاکستانیوں کے نام پیغام میں کہا کہ بیرون ملک کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔ انتقال کرنے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ میتوں کو پاکستان لا نہ سکنے کی وجہ عالمی سطح پر ایئرپورٹس کی بندش ہے، میتوں کو پاکستان لانے کے لئے انتظامات شروع کر رہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کی تکلیف کا اندازہ ہے، کورونا وائرس سے مقابلے کیلئے ہم سب ایک دوسرے کا سہارا بنیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ،سعودی عرب اور یو اے ای سے پاکستانیوں کی میتوں کی واپسی کیلئے قطر ایئر لائین سے بات چیت جاری ہے، اپنی قومی ایئر لائین کو بھی بیرون ملک بھیجیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں