0

سندھ: کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1387 ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ بھر میں کورونا وائرس میں گزشتہ روز 340 کیسز کا اضافہ ہوا، محکمہ صحت کے مطابق تمام نئے کیسز مقامی رابطوں کے ہیں، جس کے بعد صوبے بھر میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1387ہوگئی۔ترجمان محکمہ صحت کی جانب سے گزشتہ روز جاری اعداد و شمار کے مطابق 70 کیسز کراچی، 8 حیدرآباد اور جامشورو، 2 بدین اور 58 شہید بینظرآباد میں رپورٹ ہوئے جبکہ3 نوشہروفیروز، 5 سجاول، 12سانگھڑ، 1 ٹنڈو محمد خان اور 4 ٹنڈوالہیار میں کیس سامنے آئے۔اس کے علاوہ 96 گھوٹکی، 52 سکھر، 11 لاڑکانہ اور 10 دادو میں کیس رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 افراد کا انتقال ہوا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 45 ہوگئی۔ترجمان محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ 14کراچی اور 2 لاڑکانہ سے مریض صحت یاب ہوئے اور صوبے بھر میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 576 ہوگئی،جبکہ صوبے بھر میں ابتک2008 کیس رپورٹ ہوئے جس میں 1387 زیر علاج ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں