بارشیں ابھی باقی ہیں۔۔!! پاکستان کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران بارش۔۔۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

لا ہور(ویب ڈیسک)پاکستان میں آج جنوبی پنجاب کے کچھ اضلاع میں صبح کے وقت بارش ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق کل بھی پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بار ش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلوداورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، شمالی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا ۔تاہم خیبر پختونخواہ، پنجاب، شمالی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔اسلام آباد کی بات کریں تو محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہے گا جبکہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب میں جمعرات کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہیگا۔تاہم بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ جمعہ کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔جمعرات کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔جمعہ کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوامیں جمعرات کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں