مایہ ناز قومی کرکٹر عابد علی کے کزن کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے ریکارڈ ساز ٹیسٹ ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کے کزن سلطان شکور کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عابد علی کے 50 سالہ کزن سلطان شکور اچھرہ کے رہائشی تھے جو کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ عابد علی نے مداحوں سے اپنے کزن کی مغفرت کیلئے دعا کی اپیل کی ہےعابد علی نے عوام سے ناصرف اپنے کزن کیلئے دعائے مغفرت کی اپیل کی بلکہ یہ بھی بتایا کہ احتیاطی تدابیر کے طور جنازے میں فیملی کے افراد شریک ہوں گے، میری فیملی پر مشکل وقت ہے ، اللہ سے دعا ہے کہ وہ پوری دنیا کو اس وباءسے نجات دے۔پاک، بھارت سیریز کا معاملہ، بی سی سی آئی نے بھی بالآخر جواب دیدیا مگر کیا؟ جان کر آپ کو صرف اور صرف افسوس ہی ہو گاانہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کزن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”میرے دل کے بہت قریب میرے کزن سلطان شکور کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں