0

تدفین سے قبل مردہ قرار دی گئی خاتون اچانک اٹھ کھڑی ہوئی اور پھر۔۔حیران کن واقعہ پیش آ گیا

کرونل اویڈو (نیوز ڈیسک )براعظم جنوبی امریکہ میں واقع ملک ” پیراگوئے “ میں ایک عجیب و غریب واقع اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک خاتون اپنی آخری رسومات کی ادائیگی کے موقع پر اچانک اٹھ کھڑی ہوئی اور وہاں موجود ہر کسی کے ہوش ہی اڑ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پیراگوئے کی رہائشی خاتون کی شناخت ”گلیڈیز روڈریگ ڈوارٹے“ کے نام سے ہوئی ہے جوکہ کینسر کی مریضہ تھی ، اسے تشویشناک حالت میں ” سین فرنینڈوکلینک “ لے جایا گیا کیونکہ اس کا بلڈ پریشر اچانک بڑھ گیا تھا ،50 سالہ خاتون کو تقریبا صبح ساڑھے نوبجے کے قریب ہسپتال لایاگیا جہاں ڈاکٹر ”ہیری برٹو “نے اس کا معائنہ کیا ،تقریبا 11 بجے ڈاکٹر نے خاتون کے گزر جانے کی خبران کے شوہر کو سنائی جہاں اس وقت خاتون کے بچے بھی موجود تھے ، ڈاکٹر کا کہناتھا کہ کینسر کے باعث خاتون کی موت واقع ہوئی ہے ۔
خاتون کی بیٹی سینڈرا ڈرواٹے نے ڈاکٹر کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ انہوں نے میری والدہ کو بچانے کی کوشش ہی نہیں کی اور اسے مردہ قرار دے دیا ،انہوں نے فرض کر لیا کہ وہ مرچکی ہے اور برہنہ حالت میں کسی جانور کی طرح موت کی تصدیقی دستاویز کے ساتھ ہمارے حوالے کر دیا ، انہوں نے بچانے کی کوشش ہی نہیں کی ۔خاتون کی لاش کو ہسپتال سے لانے کے بعد جب ان کی آخری رسومات کی ادائیگی تیاری شروع کی گئی تو وہ اچانک اٹھ گئیں اور تابوت کے اندر ہل رہی تھیں جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ، ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں