0

الیکٹرونکس کے 61 اسٹینڈرڈز کی منظوری دیدی، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارتِ سائنس نے الیکٹرونکس کے 61 اسٹینڈرڈز کی منظوری دی ہے۔ق لیگ کے صوبائی وزیر فواد چوہدری کیخلاف پھٹ پڑےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد یہ معیار نافذ العمل ہوں گے۔وعدے کیمطابق وزارت سائنس نے الیکٹرونکس کے 61 اسٹینڈرڈز کی منظوری دی ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد یہ معیار نافذالعمل ہوں گے اس کا مطلب یہ ہو گا کہ رنگ برنگے سوئچز، بورڈز درآمد نہیں ہو سکے گے اور الیکٹرونکس کی صرف معیاری مصنوعات ہی پاکستان میں فروخت ہو سکیں گی،انہوں نے کہا کہ اس معیار کے تحت رنگ برنگے سوئچز اور بورڈز درآمد نہیں ہو سکیں گے، الیکٹرونکس کی صرف معیاری مصنوعات ہی پاکستان میں فروخت ہو سکیں گی۔وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان میں بننے والی گاڑیوں اور ٹریکٹرز کے اسٹینڈرز بھی اپ گریڈ کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ہم نے دنیا میں آگے جانا ہے تو معیار بنانے اور ان پر عمل کرنا ہو گا، حماد اظہر نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے، انڈسٹریز کا تعاون انتہائی اہم ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں