نیمل خاور کا مداحوں کیلئے معنی خیز پیغام، پڑھ کر آپ یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور عباسی نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے ایک معنی خیز پیغام جاری کردیا۔گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور عباسی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک لڑکی رات کی تاریکی میں سمندر کنارے کھڑی ہے۔نیمل خاور عباسی نے اپنی اِس پوسٹ کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’آئیے ہم آج اور ہر دن اُن لوگوں کا انتخاب کریں جو ہم سے پیار کرتے ہیں اور آئیے ہم اُن کو یہ احساس دلائیں کہ ہم اُن کے بارے میں کیا محسوس کرتے ہیں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’آئیے ہم اُن کی غلطیوں کو معاف کردیں اور ناراضگی کو الوداع کردیں۔‘نیمل خاور نے لکھا کہ ’آئیے ہم اِس بات کا انتخاب کریں کہ ہمیں کیا چیز خوش کرتی ہے اور پھر اُس کے حساب سے اپنے دل کی پیروی کریں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’لوگوں سے اتنی مضبوطی سے پیار کریں کہ ہم رہیں یا نہ رہیں لیکن ہمارا پیار زندہ رہے۔‘نیمل خاور نے مداحوں کے تند و تیز سوالوں کے جواب دے دیئےواضح رہے کہ اِس سے قبل نیمل خاور عباسی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اپنے گھر کی پسندیدہ جگہ پر کچھ چیزیں سیٹ کر رہی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں