0

بلوچستان حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے، اپوزیشن اراکین

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس کی روک تھام، ٹڈی دل کے خاتمے، ترقیاتی منصوبوں کی منصفانہ تقسیم سمیت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے، حکومت عوام اور اپنے وزراء تک کا اعتماد کھو چکی ہے اس لئے اسے حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہے۔بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان اپنی کابینہ کے ساتھ ایک پیج پر نہیں ہیں۔ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں وزراء بھی سراپا احتجاج ہیں، حکومت پالیسی اور ایجنڈا نہیں بلکہ ذاتی مفادات کے لئے قائم ہے، ایسی حکومت کےرہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے معاونین خصوصی کی تقرری کے طریقہ کار کو روز اول سے غیر آئینی کہا تھا جو عدالتی فیصلے سے بھی ثابت ہوگیا ہے۔ ان معاونین خصوصی کی وجہ سے صوبے کو مالی اور ذہنی نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسکی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے جانچ پڑتال ہونی چاہیے اور ان نقصانات کا ازالہ کیا جانا چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں