”احمد شہزاد کا مستقبل تابناک ہے اور۔۔۔“ کس غیر ملکی نے مداحوں کو پھر آس دلا دی؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو گی

لاہور (نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے سابق کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر ایلن ولکنز نے دعویٰ کیا ہے کہ مشکلات کا شکار پاکستان کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کا مستقبل تابناک ہے جن کے سامنے کرکٹ کے کئی سال پڑے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایلن ولکنز نے کہا کہ ”میرے خیال سے وہ بہت اچھے کھلاڑی ہیں، میں واقعی ایسا سمجھتا ہوں۔ وہ ایک شاندار نوجوان کرکٹر ہیں جو سیکھنا پسند کرتے ہیں اور کرکٹ کے میدان میں احمد شہزاد سے زیادہ کوئی محنت نہیں کرتا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں ویوین رچرڈز ان کے مینٹور تھے اور اگر وہ ان کی بات سنیں تو وہ بہت آگے جانے والے ہیں۔“ایلن ولکنز نے کہا کہ ”میرے خیال سے ان کے اندر کرکٹ کے بہت سے سال باقی ہیں، وہ ایک ایتھلیٹ ہیں، نوجوان ہیں ، فٹ ہیں اور رنز بنانے کی بھوک رکھتے ہیں، انہیں بس اپنی کوشش جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں