لاک ڈاؤن کے باوجود پکنک منانے ابراہیم حیدری جانے والے 5 افراد سمندر میں ڈوب گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) لاک ڈاؤن کے باوجود پکنک منانے سمندر کنارے جانے والے 5 افراد ڈوب گئے جن میں سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق کورنگی کے علاقے 100 کوارٹر سے تعلق رکھنے والے 5 افراد لاک ڈاؤن کے باوجود ابراہیم حیدری میں پکنک منانے گئے تھے۔ پانچوں افراد ابراہیم حیدری میں جیٹی کے قریب سمندر میں نہا رہے تھے کہ سمندر کی تیز لہریں انہیں بہا کر لے گئیں۔ریسکیور ذرائع کا کہنا ہے کہ سمندر میں ڈوبنے والے 3 افراد کو بروقت ریسکیو آپریشن کے ذریعے بچالیا گیا ہے جبکہ 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں