معروف گلوکار عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا اعلان کر دیا

داودخیل (نیوز ڈیسک) معروف لوک سنگر عطائاللہ خان عیسٰی خیلوی نے کرونا کی وبا سے متاثر ہونے والے تاجروں کو ریلیف دیتے ہوئے فاطمہ آرکیڈ عیسیٰ خیلوی پلازہ کے ماہ رواں کے کرایہ وصول نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس سے قبل پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ڈیمز کے لیے فنڈکی اپیل کی تو لوگوں نے امداد دینے کا سلسلہ شروع کر دیا، اس موقع پر عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی بھی پیچھے نہ رہے، ان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ گلے میں فقیروں کی طرح جھولا ڈال کر ڈیمز کے لیے رقم اکٹھی کر رہے ہیں اور عطاء اللہ خان عیسی خیلوی سے پاکستانی بھی بھرپور تعاون کر رہے ہیں اور ان کے پاس جو تھا وہ انہوں نے عطاء اللہ عیسی خیلوی کے حوالے کر دیا تاکہ وہ یہ رقم ڈیمز کی تعمیر کے لیے عمران خان کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں