کرونا وائرس سے جے یو آئی کے اہم ترین رہنما انتقال کر گئے ، جانتے ہیں ان کی تدفین کیسے کی گئی اور جنازہ کس طرح پڑھایا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جے یو آئی ضلع مانسہرہ کے نائب امیر اور مدرسہ سراج العلوم کے مہتمم ، نامورعالم دین حضرت مولانا شاہ عبد العزیز کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئے ۔” وائس آف امریکہ “ کی جانب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ ایک مقام پر ان کی قبر تیار کی جارہی ہے جبکہ اردگرد بڑی تعداد میں احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر لوگ کھڑے ہیں اور اس منظر کو دیکھ رہے ہیں ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی نماز جنازہ کے موقع پربڑی تعداد میںان کے پیروکار موجود ہیں جنہوں نے چہروں پر ماسک بھی نہیں پہن رکھے اور ایک خطرناک حد تک ایک دوسرے کے قریب اور ساتھ کھڑے ہیں ۔حکومت کی جانب سے تدفین کیلئے خصوصی ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والوں کو دفنایا جا رہاہے تاہم اس موقع پر کسی قسم کی کوئی احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا گیا ۔واضح رہے کہ چینی اور تھائی لینڈ کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس لاش سے زندہ انسان میں منتقل ہو سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں