0

مشتبہ مریض قرنطینہ سے فرار، اسپتال کی چھت پر چڑھ گیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارت میں کوروناوائرس کا مشتبہ مریض قرنطینہ سے فرار ہوکر چھپنے کے لیے اسپتال کی چھت پر چڑھ گیا۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر جے پور میں پیش آیا ، مذکورہ نوجوان نے اسپتال کے قرنطینہ سے راہ فرار اختیار کی اور پارکنگ ایریا کی چھت پر چڑھ گیا۔بعد ازاں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مریض کو بحفاظت چھت سے نیچے اتارا، مذکورہ مریض کو کرونا علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں