0

ڈنمارک، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیو زڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جبکہ یورپ کے پہلے ملک ڈنمارک میں ایک ماہ کی بندش کے بعد میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈنمارک میں کورونا کے باعث بند اسکول کھولنے کا آج سے آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ڈنمارک میں آج سے کچھ نرسریز، کنڈر گارٹنز اور پرائمری اسکول کھول دیئے گئے ہیں۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق آج ڈنمارک کے پینتیس فیصد تعلیمی ادارے کھولے گئے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلی وبائی بیماری کورونا وائرس کے نتیجے میں ڈنمارک میں 6511 کیسز اور 299 ہلاکتیں ہوئیں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں