50تولہ سونا اورمفت بائیکیں بانٹنے والے فنکارکہاں غائب ہیں؟ سوشل میڈیا صارفین

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین نے مختلف گیم شوز میں 50 تولہ سونا، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مفت بانٹنے والے فنکاروں سے کہا ہے کہ اب یہ تمام اداکار کہاں غائب ہیں۔کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور طبقہ بے حد پریشان ہے اس صورتحال میں سوشل میڈیا پر ایک صارف نے مختلف گیم شوز کے میزبانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹی وی چینلز کہاں ہیں جو اپنے شو میں 50 تولہ سونا، گاڑیاں، بائیکیں اور نقدی رقم انعامات کے طور پر مفت بانٹا کرتے تھے، آج عوام میں 3 ہزار کا راشن ہی بانٹ دیں؟ کہاں ہیں فہد مصطفیٰ، دانش تیمور اور فیصل قریشی نظر نہیں آرہے؟سوشل میڈیا صارف کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر فیصل قریشی نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو مفت گاڑیاں اور بائیکیں بانٹنا وہ سب اسپانسرز کا کمال تھا اور وہ گیم شو تھا لیکن میں ایک بات کی وضاحت کردوں کہ ہم سے جو ہوسکتا ہے ہم نے کیا ہے اور کررہے ہیں لیکن ہم نے دکھاوا نہیں کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں