0

شاہد آفریدی کا بیٹیوں سے اظہار محبت

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی نے چھوٹی بیٹیوں اسمارہ اور نومولود عروہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسمارہ اور عروہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عروہ اور اسمارہ جیسے فرستوں کے گرد ہونا میرے لیے خوش قسمتی کی بات ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسمارہ عروہ کے جاگنے کا بے صبری سے انتظار کررہی تھی تاکہ وہ اس کو مسکراہٹ دے سکے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میری بیٹیوں کی محبت اور خوشی ہی میری صبح شام بلکہ پورا دن قابل قدر بناتی ہے، اللّہ انہیں خوش رکھے۔اپنے سوشل میڈیا پیغام میں شاہد آفریدی نے مداحوں سے اپنے بچوں کی دیکھ بھال اور خیال رکھنے پر بھی زور دیا۔بیٹی کے نام سے متعلق آفریدی نے مشورہ مانگ لیاواضح رہے کہ 14 فروری کو شاہد آفریدی کی جانب سے اپنی پانچویں بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے سال 2000 میں ہوئی تھی۔ ان کی اس سے قبل چار بیٹیاں اقصیٰ، عنشہ، اجوا اور اسمارہ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں