سندھ میں کاروبار زندگی جزوی بحال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی مختلف شہروں میں کاروبار زندگی جزوی طور پر بحال ہونے لگا ہے۔جیکب آباد شہر میں کاروبار زندگی جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگیا ہے اور لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد درزی، حجام، فوٹو اسٹیٹ، رنگ فروش کی دکانیں کھل گئی ہیں۔شہر میں پولیس نے اہم شاہراوں سے ناکے ہٹا دیئے ہیں۔بدین شہرمیں بھی کاروبار جزوی طور پر بحال ہوگیا ہے، درزی، حجام، اسپیئر پارٹس کی دکانیں کھل گئی ہیں۔واضح رہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پلمبر، حجام، الیکٹریشن، مکینک، زرعی مشینری مکینک، سیمنٹ پلانٹ،کھاد انڈسٹری، اینٹوں کے بھٹے، ڈرائی کلینر، بلڈنگ میٹیریل، سینٹری شاپ، ماربلز فیکٹریز، ٹائلز شاپ، ٹیلر،کریانہ اور دودھ دھی کی شاپز صبح 6 سے رات 9 بجے تک کھولی جاسکیں گی۔نوٹی فیکيشن کے مطابق الیکٹرک اسٹور، شٹرنگ اسٹور، بیکریز، بینک، ہارڈویئر شاپ، لیبارٹریز، نجی اسپتال اور دیگر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گے لیکن ماسک اور ہر شاپ پر ہینڈ سینیٹائزر ہونا لازمی قراردیا گیا ہے۔فوڈ انڈسٹریز کے علاوہ تمام انڈسٹریز بند ہوں گی، گڈز ٹرانسپورٹ کو اشیائے ضروريہ اور میڈیکل کی ترسیل کی اجازت ہوگی، گڈز ٹرانسپورٹ میں کلینر کے علاوہ سواری اٹھانے پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ویٹرنری اسپتال، ای کامرس، سافٹ وئیر ڈیولپنگ، فلاحی تنظیموں کے دفاتر، منرلز پلانٹ، بک شاپ، فوٹوکاپی شاپ،کارپینٹرز، رنگ ساز، مستری، مزدور اور میڈیکل اسٹورز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں