0

کورونا کے خاتمے کیلئے نقطہ ابال جتنا درجہ حرارت درکار ہے، خبر نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فرانسیسی سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ کورونا وائرس کو مکمل طورپر ختم کرنے کے لیے پانی کو تقریبا ً نقطہ ابال جتنا درجہ حرارت درکار ہوتا ہے۔فرانسیسی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کو اگر 60 ڈگری سینٹی گریڈ پر ایک گھنٹے تک تپش دیں تو وائرس میں پھر بھی ایک سے دو اور دو سے چار میں تقسیم ہوکر بڑھنے کی صلاحیت برقرار رہتی ہے، تاہم جب وائرس کو 92 ڈگری سینٹی گریڈ پر 15 منٹ تک تپش دی گئی تو وہ بالکل غیرفعال ہوگیا۔امریکا کی نیشنل اکادمی آف سائنسز نے وائٹ ہاؤس کو پچھلے ہفتے آگاہ کیا تھا کہ موسم گرما کے درجہ حرارت سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر اثرنہیں پڑے گا۔اس سے قبل قیاس آرائی کی جاتی رہی تھی کہ گرمی کی شدت بڑھنے سے کورونا وائرس خود بخود ختم ہوجائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں