پاکستان میں 5996 کورونا مریض، اموات 107

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 272 کیس سامنے آنے کے بعد یہاں اس کے مریضوں کی کُل تعداد 5 ہزار 996 ہو گئی، جبکہ مزید 11 مریضوں کے انتقال کرجانے کے بعد اموات کی تعداد 107 ہو چکی ہے۔ملک میں 4 ہزار 464 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 425 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 945 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 28 ہو گئیں۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 1 ہزار 518 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 35 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے 865 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ اموات سب صوبوں سے زیادہ یعنی 38 ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 248 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 2 افراد اب تک اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 234 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 140 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 46 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں