0

دبئی سے 186 قیدی پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دبئی کی جیلوں سے چھوڑے گئے 186 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے فیصل آباد ایئر پورٹ پر پہنچ گئے۔آنے والے پاکستانیوں میں 178مرد اور 8 خواتین شامل ہیں، واپس پہنچنے والے افراد کو اسکریننگ کے لیے ہوٹلوں میں منتقل کیا جائے گا۔ایئر پورٹ ذرائع مطابق دبئی کی جیلوں سے چھوڑے گئے 186 پاکستانیوں کو غیر ملکی خصوصی پرواز کے ذریعے فیصل آباد پہنچایا گیا ہے۔ایئر پورٹ پر ان افراد کو ضلعی انتظامی افسران کے سپرد کر دیا گیا، جنہیں شہر کے مختلف ہوٹلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ان افراد کی اسکریننگ کروائی جائے گی اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں اسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں