”میں پی ایس ایل میں کھیلنا پسند کروں گا “ ڈیل سٹین کے بعد جنوبی افریقہ کے کون سے مایہ ناز باؤلر نے خواہش ظاہر کر دی، جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاءنہ رہے

لاہور (نیو زڈیسک) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کاگیسو ربادا نے کہا کہ ”میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنا پسند کروں گا، بدقسمتی سے رواں سیزن میری دیگر کمٹ منٹس سے متصادم تھا تاہم پرامید ہوں کہ ایک دن پی ایس ایل میں ضرور کھیلوں گا۔“انہوں نے مزید کہا کہ ”میں زیادہ سے زیادہ غیر ملکی لیگز کھیلنا چاہوں گا بلکہ کم انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا مطلب ہو گا کہ میں زیادہ سے زیادہ لیگز کھیل سکوں اور اس طرح کیرئیر کے خاتمے کا بہت مزہ آئے گا۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں