اداکارہ عروہ حسین کی عوام سے ٹائیگر ریلیف فورس کا حصہ بننے کی اپیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اداکارہ عروہ حسین نے عوام سے وزیراعظم کی اعلان کردہ ٹائیگر فورس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔اداکارہ عروہ حسین نے نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاون کیا گیا ہے، ایسے میں مستحق افراد کو گھروں تک راشن پہنچانے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر ریلیف فورس کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ نے عوام پر زور دیا کہ وہ کورونا سے پیدا ہونے والی حالیہ مشکل صورت حال میں اپنے پیارے وطن کیلئے قدم اٹھائیں اور ٹائیگر ریلیف فورس کا حصہ بنیں تاکہ موذی وبا کو شکست دینے میں حکومتی کوششوں کا ساتھ دیا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں