بالوں کی نشونما کیلئے تیل کا استعمال کیسے کیا جائے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالوں کی نشونما کی بات کی جائے تو ہمارے گھر کے بڑے کہتے ہیں کہ بالوں کی نشونما کے لیے تیل لگانا سب سے بہترین اور اچھا طریقہ ہے لیکن اِس آسان طریقے میں ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتا ہے کہ آخر کس طرح بالوں میں تیل لگایا جائے۔بالوں میں تیل لگانے کے بہت سے فوائد ہیں، بالوں میں تیل لگانے سے ہمارے بال مضبوط ہوتے ہیں، بالوں کی اچھی نشونما ہوتی ہے، ہمارے سَر کی جِلد پر موجود خُشکی ختم ہوتی ہے اور بال کالے اور چمکدار ہوتے ہیں لیکن یہاں ہمیں کچھ اہم باتوں کو جاننے کی ضرورت ہے اور وہ باتیں یہ ہیں کہ ہم اپنے بالوں میں تیل کا استعمال کس طرح کریں؟ بالوں میں کتنی دیر تک تیل لگائیں؟ اور روزانہ بالوں میں تیل لگانا ضروری ہے یا نہیں؟ہمیں اِن سب اہم باتوں کو جاننے کی بہت ضرورت ہے تاکہ ہمارے بال بہتر طریقے سے نشونما پاسکیں اور ہم مہنگے مہنگے کیمیکلز سے دور رہ سکیں۔بالوں میں تیل کا استعمال اِس طرح کریںبالوں کی طرح آپ کے سر کی جِلد کو بھی تیل کی ضرورت ہوتی ہے اِس لیے جب آپ اپنے بالوں میں تیل کی مالش کرنے لگیں تو پہلے اپنے سَر کی جِلد پر اچھی طرح تیل لگائیں اور سَر کی جِلد کی مالش کریں، اُس کے بعد آپ بالوں کی جڑوں پر تیل لگاتے ہوئے اپنے پورے بالوں میں تیل لگالیں۔بالوں کی بہتر نشونما کے لیے باقاعدگی سے اپنے بالوں میں تیل لگائیں، بالوں میں تیل لگانے کو اپنا ایک معمول بنالیں۔بالوں میں زیادہ دیر کے لیے تیل نہ لگائیں، تیل لگانے کے 3 سے 4 گھنٹے کے بعد آپ اپنے بالوں کو دھولیں۔بالوں میں تیل لگانے کے فوراً بعد اپنے بالوں میں کوئی دوسری مصنوعات نہ لگائیں، تیل کو اچھی طرح سَر کی جِلد میں جذب ہونے دیں۔تیل لگانے کے بعد اپنے بالوں میں کنگھی نہ کریں۔بالوں میں زیادہ مقدار میں تیل نہ لگائیں کیونکہ جب بالوں میں تیل لگانے کی بات آتی ہے تو ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ کم مقدار میں تیل لگائیں۔بالوں کی بہتر نشونما کے لیے ایلو ویرا جیل، ناریل کا تیل اور میتھی دانے کا استعمال کریں۔گیلے بالوں میں کنگھی نہ کریں کیونکہ اِس میں زیادہ بال ٹوٹنے کا خطرہ ہوتا ہے۔بالوں میں زیادہ کیمیکلز کا استعمال نہ کریں کیونکہ کیمیکلز ہمارے بالوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔چمکدار بالوں کے لیے کنڈیشنر کا استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں