گرمیوں کو ابھی بھول جائیں۔۔۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے کون کونسے علاقوں میں شدید بارشیں شروع ہونے والی ہیں؟ مکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سنا دی

اسلام آباد )ویب ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی وسطی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سند ھ میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی وسطی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سند ھ میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم ملتان 02، کوٹ اوود اور لیہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، مٹھی 44 اور چھور، سکرنڈ میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔15 اپریل کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم چترال ، دیر ، سوات ، بونیر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، شانگلہ ، کرم ، کوہستان ، پشاور ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 16 اپریل کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم چترال ، دیر ، سوات ، دالبندین ، نوکونڈی ، کوئٹہ ، زیارت ، پشین ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ 17 اپریل کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم کوئٹہ ، زیارت ، پشین ، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور،بھکر، لیہ، کرم ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقے میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں