0

برنی سینڈرز کا صدارتی امیدوار کی دوڑ میں جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں آگے نکلنے والے جو بائیڈن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کے مقابلے میں اُن کی کامیابی کے لیے تعاون کریں گے۔سابق نائب صدر جو بائیڈن کی انتخابی مہم کی ویب سائٹ پر دونوں رہنماؤں کے درمیان لائیو ویڈیو چیٹ نشر کی گئی۔ برنی سینڈرز نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں جوبائیڈن کی ضرورت ہے، اس لیے مکمل حمایت کریں گے۔جو بائیڈن نے کہا کہ برنی کی توثیق ان کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اس اعلان سے ڈیموکریٹک پارٹی کو متحد کرنے میں مدد ملے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں