0

ثنا فخر جانوروں کے تحفظ کیلئے آواز اٹھانے والوں میں شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اداکارہ ثنا فخر کا کہنا ہے کہ جانوروں پر رحم کریں، ہر سانس لینے والے پرظلم کرنا گناہ ہے، جانوروں کو بھی سکیورٹی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ کتوں کو کئی شہروں میں بے رحمانہ طریقے سے ہلاک کیا جا رہا ہے، انہوں نے تجویز دی کہ جس جگہ کتوں کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہوں اس علاقے سے کتوں کو نکال کر کسی دوسری جگہ شفٹ کیا جاسکتاہے تاہم انہیں مارنا کسی بھی طرح درست نہیں، ہمیں جانوروں کے تحفظ کیلئے آواز اٹھانی چاہئے اورکسی بھی بے زبان جانور کی بددعا سے بچنا چاہئے۔ثنافخر نے کہا کہ گرمی کا موسم آ گیا ہے، پرندوں کیلئے اپنی چھتوں پر پانی اور دانہ رکھیں، انسانوں کے ساتھ ساتھ چرند پرند کا خیال رکھ کر بھی نیکیاں اور ثواب کمایا جا سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں