0

خالی اسٹیدیمز میں کرکٹ میچز کی تجویز کی مخالفت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کے پیش نظر خالی اسٹیدیمز میں کرکٹ میچز کی دی گئی تجویز کی مخالفت ہونے لگی ہے۔سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر نے بغیر تماشائیوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خالی اسٹیدیم میں کھیلنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا، خالی اسٹیڈیمز میں میچز ہوئے تو یہ یقین کی نفی ہو گی۔ایلن بارڈر نے کہا ہے کہ ٹیمیں اسپورٹ اسٹاف اور دیگر متعلقہ لوگوں کو اجازت ہو لیکن تماشائی اسٹیدیم نہ آئیں میں ایسا ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکوں گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ میچز میں یا تو سب کو اجازت ہو یا پھر وبا کے ختم ہونے کا انتظار کریں۔ایلن بارڈر نے تجویز دی کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سمیت میچز منسوخ کر دیں اور کسی مناسب وقت کرائیں۔دوسری جانب آسٹریلوی بیٹسمین گلین میکسویل نے بھی سابق کپتان ایلن بارڈر کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بغیر تماشائیوں کے نہیں دیکھ سکتا۔گلین میکسویل کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال مستقل قریب میں ایسا ممکن ہے، کھلاڑیوں کے لیے بہت مشکل ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں