دنیا میں کورونا مریض 1925179، ہلاکتیں 119699

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ 25 ہزار 179 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 19 ہزار 699 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 13 لاکھ 60 ہزار 457 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 51 ہزار 764 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 45 ہزار 23 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریضوں کی بلکہ اس سے ہلاکتوں کی تعداد بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔امریکا میں 5 لاکھ 87 ہزار 155 افراد اب تک کورونا وائرس کی لپیٹ میں آئے ہیں جبکہ ہلاکتیں 23 ہزار 644 ہو چکی ہیں۔کورونا کے امریکا میں 5 لاکھ 26 ہزار 563 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 12 ہزار 772 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 36 ہزار 948 کورونا مریض اب تک صحت یاب ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے اسپین میں اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 756 ہو گئی جبکہ یہاں کورونا کے کیسز 1 لاکھ 70 ہزار 99 ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 20 ہزار 465 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 59 ہزار 516 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 14 ہزار 967 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 36 ہزار 779 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 3 ہزار 194ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 30 ہزار 72 ہو گئے۔چین میں کورونا سے کل ہلاکتیں 3 ہزار 341 ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 249 ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 ہزار 329 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 88 ہزار 621 ہوگئی۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 4 ہزار 585 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز کی تعداد 73 ہزار 303 ہو گئی۔کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 148 ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 328 ہے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 65 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 934 ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 211 کیس سامنے آنے کے بعد یہاں اس کے مریضوں کی کُل تعداد 5 ہزار 707 ہو گئی، جبکہ 3 مزید کورونا مریضوں کے انتقال کرنے کے بعد اس سے اموات 96 ہو چکی ہیں۔ملک میں 4 ہزار 514 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 44 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 97 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں