کراچی، مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)شہر کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔کراچی، موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی میں مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 سے25 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ شہر میں سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلنا شروع ہو گئیں ہیں۔ڈائریکٹر موسمیات سردار سرفراز نے مزید کہا تھا کہ آیندہ دو دن کی نسبت آج درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے جبکہ رواں ہفتے مزید کوئی ہیٹ ویو آنے کا امکان نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں