0

کورونا وائرس، کراچی کے ضلع شرقی میں مزید علاقے سیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر کراچی کے ضلع شرقی میں مزید علاقے سیل کردیئے گئے۔پولیس کے مطابق بلوچ کالونی، خداداد کالونی، جیکب لائن، گلشن اقبال کے بلاک 3، 6، 7 اور تیرہ ڈی، گلستان جوہر، جمشید کوارٹرز میں مخصوص اپارٹمنٹس، گلیاں اور سڑکیں سیل کی گئیں۔پولیس نے کنٹینرز، ٹینکرز اور مختلف رکاوٹیں راستوں پر کھڑی کردیں۔قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو محلوں کے اندر اور باہر تعینات کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں