وزیراعظم نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے گرفتار افرادکو رہاکرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث نافذ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پرگرفتار ہونے والے افراد کو ر ہا کرنے کی ہدایت کردی ۔وزارت داخلہ کے ذریعے گرفتار افراد کی رہائی کے لیے ہدایات صوبوں کو دی جائیں گی۔ وزیراعظم نے بیرون ملک پھنسے بیروزگار اور محنت کش افراد کو واپس لانے کے لیے فوری انتظامات کرنے اور بیرون ملک سے لائے جانے والے افراد کے لیے قرنطینہ سینٹرز بنانے کی ہدایت کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں