ٹرینوں کو مزید کب تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کہ قومی کوآرڈینیشن اور آپریشن سینیٹر کا اجلاس ہوا جس میں وزیر ریلوے شیخ رشید اور چیف سیکریٹریز نے شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک بھر میں ٹرین سروس رمضان تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ رمضان سے قبل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ریلوے کو بندش کے باعث یومیہ 20 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاو¿ن کے باعث 14 اپریل تک ٹرین سروس معطل ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید کہہ چکے ہیں کہ اگر لاک ڈاو¿ن ختم ہوا تو 14 اپریل سے 22 ٹرینیں چلا دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں