0

امریکی ریاست مسی سیپی اور لوزیانا میں طوفانی بگولے سے تباہی، 6 افراد ہلاک

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست مسی سیپی اور لوزیانا میں طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔امریکا کی جنوبی ریاستوں میں طوفانی بگولے نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، درجنوں گھر تباہ ہو گئے، گاڑیوں کو نقصان پہنچا، مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا، سب سے زیادہ نقصان مسی سیپی میں ہوا۔حکام نے مقامی افراد کو طوفان کی پیشگی اطلاع دے کراحتیاطی تدابیر کی اپیل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں