کمزور لوگوں کو ریلیف دینا پی ٹی آئی حکومت کی پہلی ترجیح ہے: عثمان بزدار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت کو متاثرہ لوگوں کی مالی مشکلات کا احساس ہے، کمزور لوگوں کو ریلیف دینا تحریک انصاف کی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر متاثرہ خاندانوں کی مدد کا ہے، کورونا نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کی قیادت میں مستحق خاندانوں کے لئے بے مثال مالی امداد کا پروگرام شروع ہو چکا، مستحق خاندانوں کو ان کا حق ہر صورت پہنچائیں گے، مالی امداد کا پروگرام انتہائی شفاف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں