یو اے ای: مختلف ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے واضح کیا ہے کہ وہ ان ممالک سے تعلقات پرنظر ثانی کررہا ہے جو اپنے شہریوں کو واپس نہیں بلا رہے ہیں۔کورونا وائرس، متحدہ عرب امارات نے ویزوں کا اجرا معطل کر دیا متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ تمام ممالک کو اپنے شہریوں کی ذمہ داری لینی چاہیے۔یو اے ای ایسے ممالک سے پرائیوٹ سیکٹر میں بھرتیوں پر پابندی لگا سکتا ہے۔ ایسے ممالک سے بھرتیوں پرکوٹا سسٹم کا بھی اطلاق کیا جا سکتا ہے۔کورونا وائرس، یو اے ای میں حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا اعلان یو اے ای اپنے شہریوں کو واپس نہ بلانے والے ممالک کے ساتھ مفاہمت کی یاد داشتیں بھی منسوخ کرسکتا ہے۔دنیا کو جب سے عالمی وبا کورونا وائرس نے اپنی جکڑ بندیوں میں لیا ہے اس وقت سے تمام ممالک کی کوشش اور خواہش ہے کہ ان کے ممالک میں مقیم غیر ملکی اپنے وطن واپس جائیں تاکہ ان کے محکمہ صحت پہ بہت زیادہ دباؤ نہ آئے۔عالمی ذرائع ابلاغ بتا رہے ہیں کہ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ، برطانیہ، فرانس، اٹلی، جرمنی اور اسپین جیسے ترقیافتہ ممالک کا نظام صحت پڑنے والے دباؤ کی وجہ سے بری طرح ہانپنے لگا ہے۔ماہرین تسلسل کے ساتھ اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آنے والے وقت میں اگر یہ سلسلہ نہ تھما تو کئی ترقیافتہ و امیر ممالک کا نظام صحت ریت کے گھروندے کی طرح زمیں بوس ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں