0

چین کی افغانستان میں امدادی مشن کی مدت میں توسیع کی حمایت

اسلام آباد(منیٹرنگ ڈیسک )سترہ ستمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ کے افغان امدادی مشن کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے چین کی جانب سے افغانستان میں امدادی مشن کی مدت میں توسیع کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی حمایت کی ہے۔ قرارداد میں امدادی مشن کی مدت میں ایک سال کی توسیع کے ساتھ ساتھ یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ مشن انتخابات، باہمی رابطوں ، علاقائی تعاون، سلامتی، منشیات کنٹرول اور تعمیر نو کے شعبوں میں افغانستان کو مدد فراہم کرے۔

قرارداد میں افغانستان میں استحکام کو برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی کے میدان میں افغان حکومت کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل نے امدادی مشن کو مزید ایک سال کی توسیع دی ہے جس پر چین خوشی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا قرار داد کی منظوری افغان عوام کی توقعات کے عین مطابق ہے اور امدادی مشن کی مستقل کارکردگی تمام فریقوں کے توقعات کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا چین کی خواہش ہے کہ افغانستان کو دیرپا امن و استحکام حاصل ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں