کورونا کے مریضوں کی اہم علامات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کورونا وائرس کے مریضوں کی علامات کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آگیا۔کسی بھی شخص کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی عام علامات تو سب جانتے ہی ہیں، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت سے بھی محروم ہوسکتا ہے۔برطانیہ میں کورونا کے کچھ مریضوں میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ان کا ٹیسٹ مثبت آنے سے کئی روز پہلے وہ سونگھنے یا چکھنےکی حس سے محروم ہوگئے تھے، لیکن فوری طور پر ان میں وائرس کی واضح علامات جیسا کہ تیز بخار اور کھانسی ہے، ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا سے کتنے فیصد مریضوں کی سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے یا یہ کب تک بحال ہوتی ہے، اس متعلق ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں